
اسلام آباد(آئی پی ایس)چیف سیکرٹری محی الدین وانی نےکہا ہے کہ مڈل سکول نلز کی تزائن و آرائش کا کام مکمل کرلیاگیا ہے ،یہ کام نیشنل لاجسٹک سیل( این ایل سی) کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے ،آج کے بچے کل مستقبل ہیں اور مستقبل تب ہی روشن ہو سکتا ہے جب بچوں کو سیکھنے کیلئے سازگار جگہ میسر ہو ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مڈل سکول نلز جو کہ بہت پرانا منصوبہ تھا اور اس 2007 میں افتتاح کیا گیا تھا ،اس کی تزائن و آرائش کا کام این ایل سی کے تعاون سے مکمل کرلیا گیا ہے ۔

چیف سیکرٹری محی الدین وانی نےمزید بتایا کہ این ایل سی کے تعاون نومل ہسپتال میں ایک بنیادی ہیلتھ یونٹ کی تزائن و آرائش اور اس کی اپ گریڈیشن کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے کیونکہ خطے میں صحت کی خدمات کے منظر نامے کو تبدیل کرنا ہمارے بنیادی مقاصد میں سے ایک ہے اور اس سمت میں بہت سے چھوٹے اقدامات میں سے ایک ہے ۔





