پاکستان

شیخ رشید توہین مذہب کے مقدمے میں بے گناہ قرار

لاہور(آئی پی ایس)لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے شیخ رشید کی جانب سے توہین مذہب کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست نمٹادی۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں مسجد نبویؐ میں پیش آئے افسوسناک واقعہ پرشیخ رشید کےخلاف درج مقدمے پر سماعت ہوئی جس میں تفتیشی افسر نے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کو توہین مذہب کے مقدمے میں بے گناہ قرار دیا۔

 

تفتیشی افسر کی کلین چٹ کے بعد عدالت نے شیخ رشید کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی پٹیشن نمٹا دی جب کہ ان کے بھتیجے کی درخواست بھی نمٹادی گئی۔عدالت نے شیخ رشید اورراشد شفیق کو درج مقدمات سے متعلق ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker