پاکستان

لندن میں استخارہ کی میٹنگ 7 روزہ ’’چلہ‘‘ میں بدل گئی، شیخ رشید

راولپنڈی(آئی پی ایس) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لندن میں استخارہ کی میٹنگ 7 روزہ’’ چلہ‘‘ میں بدل گئی۔

ٹوئٹر پر بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تعیناتی پسند نہ پسند پر نہیں آٗئین اور قانون کے مطابق ہوگی۔ ایف آئی آر کٹ نہیں رہی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہیں مل رہی ہے۔ وزرا دفتر نہیں جارہے ہیں حکومت ٹھپ ہوگئی ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ احتساب ، حساب اور انتخاب ہو کررہے گا۔ نومبر کی 30 تاریخ کے بعد 13 پارٹیاں تتر بتر ہوجائیں گی۔ مفرور ملزم لندن میں بیٹھے اہم فیصلوں کے نام پر قوم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ پندرہ دن اہم ہیں۔ راولپنڈی پہنچنے پر عمران خان کا تاریخی استقبال کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker