کھیل

کرکٹ کا جنون آج سرچڑھ کر بولے گا

 

میلبرن (مانیٹرنگ ڈیسک) میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آج روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹاکرا ہو رہا ہے۔ دونوں فریقوں کے لیے بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے کیونکہ وہ ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے ہی مقابلے میں ایک دوسرے کا سامنا کرنے جا رہے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کا میچ پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ بھارت کو گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ حال ہی میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے آئیں، ایک بار بھارت جب کہ ایک بار پاکستان فاتح قرار پایا۔

ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد ہندوستان ٹیم اچھی فارم میں ہے۔ انہوں نے اپنی بیٹنگ لائن اپ کی بنا پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز جیتیں۔لیکن جسپریت بمراہ کمر کی چوٹ کی وجہ سے باہر ہو گئے تو ڈیتھ بولنگ ان کے لیے ایک بڑی پریشانی بن کر سامنے آئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان اس مقابلے میں اپنی طرف سے اعتماد کے ساتھ اتر رہا ہے۔ گرین شرٹس نے حال ہی میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش پر مشتمل سہ فریقی سیریز جیتی اور اس نے اس میگا ایونٹ کے لیے اچھی تیاری بھی کر رکھی ہے۔ بابر اعظم اور ان کے ساتھی ورلڈ کپ کے آخری ایڈیشن میں بھی سیمی فائنل میں شامل تھے اور وہ اس بار بھی سپر فور مرحلے تک رسائی کی پوری کوشش کرتے نظر آئیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان الیون میں ممکنہ طور پر بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر اور شاہین آفریدی شامل ہوسکتے ہیں۔

انڈین الیون میں کپتان روہت شرما کی قیادت میں کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، وکٹ کیپر دنیش کارتک ، اکسر پٹیل، روی چندرن اشون، ہرشل پٹیل، بھونیشور کمار اور محمد شامی شامل ہوسکتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker