
منشیات فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے وہاڑی پولیس پرعزم ہے۔۔ڈی پی او وہاڑی محمد ظفر بزدار
بوریوالا(محمد اشرف نمایندہ خصوصی وھاڑی ) پولیس تھانہ گگو نے خاتون سمیت 2 بین الصوبائی سمگلرز کو گرفتار کر کے 9کلو افیون برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد ظفر بزدار کی سربراہی میں وہاڑی پولیس کا منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلہ میں پولیس تھانہ گگو نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے منشیات ڈیلر فوزیہ بی بی جو کہ راولپنڈی کی رہائشی ہے جبکہ سعید خان سکنہ مردان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 9 کلو افیون برآمد کر لی۔ ملزمان نے افیون کو مختلف اضلاع میں تقسیم کرنا تھا کہ پولیس نے زبردست کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او گگو ریاض احمد کے مطابق منشیات فروش ایک فیملی کا روپ دھار کر یہ دھندہ کرتے تھے اور کار پر مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔ دونوں منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کاروائی میں ایس ایچ او گگو ریاض احمد، سب انسپکٹر حسن سجاد، اے ایس آئی قمر شیراز اور کنسٹیبل جاوید اقبال سمیت ٹیم نے حصہ لیا۔ ڈی پی او وہاڑی محمد ظفر بزدار نے کاروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو شاباش بھی دی اور کہا کہ منشیات فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے وہاڑی پولیس پرعزم ہے۔





