کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین آفریدی کو کھلانے کا رسک نہیں لیا جائے گا۔

لاہور(آئی پی ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی طبیعت اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے سے متعلق تفصیلات شیئر کی ہیں۔رمیز راجہ نے کہا میری شاہین شاہ آفریدی سے بات ہوئی ہے جو ورلڈ کپ کے لیے خود کو 110 فیصد فٹ محسوس کررہے ہیں۔پی سی بی چیئرمین نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے، فاسٹ بولر نے مجھے بتایا ہے کہ اب وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں، ڈاکٹرز نے بھی ویڈیو بھیجی تھی، شاہین 90 فیصد فٹ ہیں۔ شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کچھ پریکٹس میچز بھی کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھٹنے کی انجریز بعض اوقات نازک ہوسکتی ہیں، اس حوالے سے ہماری گفتگو بھی ہوئی کہ اگر شاہین آفریدی مکمل فٹ نہیں ہوتے تو ان کو کھلانے کا رسک نہیں لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 18 اکتوبر کو پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker