پاکستان

سیلاب سے ہلاکتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) ملک بھرمیں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے 1695 افراد زندگ ک باز ہار گئے، 725 مرد، 340 خواتین اور 630 بچے جاں بحق ہوئے، 12 ہزار سے زائد افراد زخم ہوئے، 440 پلوں کو نقصان پہنچا۔

 

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹ کے مطابق ملک بہر میں حالیہ بارشوں اورسیلاب سے کل 1695 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 759، بلوچستان 336 جبکہ خیبرپختونخوا میں ہلاکتوں کی تعداد 307 ہوگئ۔ملک بھر میں 725 مرد 340 خواتین اور 630 بچے اب تک جان ک باز ہار گئے، زخم ہونے والوں ک کل تعداد 12865 ہوگئ۔رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے سڑکوں کو مزید نقصان پہنچا، ملک بھر میں کل 13254.49 کلو میٹر سڑک جبکہ 440 پل متاثر ہوئے، حالیہ سیلاب سے 12 لاکھ 77 ہزار 861 گھروں کو جزو نقصان جبکہ 767488 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے، 11 لاکھ 62 ہزار 122 مال مویشیوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker