پاکستان

اللہ تیرا شکر۔۔۔جوتالا زبان کو لگایا تھاآج اتر گیا،مریم نواز

عمران خان کی آج شکل دیکھنا چاہتی ہوں، آج کیا سوچتا ہوگا، کہنے کو کیا ہے، میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ اب کیا کروگے؟ جھوٹے الزامات بہتان لگائے اب کیا منہ دکھاؤ گے؟

اسلام آباد(آئی پی ایس)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی آج شکل دیکھنا چاہتی ہوں، آج کیا سوچتا ہوگا، کہنے کو کیا ہے، میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ اب کیا کروگے؟ جھوٹے الزامات بہتان لگائے اب کیا منہ دکھاؤ گے؟۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے کے بعد مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں ، اللہ تعالی نے آج نواز شریف کو سرخرو کیا، اس کیس سے بری ہونے کے بعد جو تالا میں نے زبان پر لگایا ہوا تھا وہ اتر گیا ہے، بہت جلد میاں نواز شریف صاحب بھی واپس پاکستان آئیں گے، عمران خان آج بےبس شخص ہیں، جس نے ہمارے خلاف کیس بنایا ان کو کہنا چاہتی ہوں آ پ ناکام ہوگئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی شکل دیکھنا چاہتی ہوں، آج کیا سوچتا ہوگا، کہنے کو کیا ہے، میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ اب کیا کروگے؟ جھوٹے الزامات بہتان لگائے اب کیا منہ دکھاؤ گے، عمران خان کو اللہ نے ناکام اور سازشی ثابت کیا، اسحاق ڈار جس وزیراعظم کے جہاز میں گئے اسی وزیراعظم کے جہاز میں واپس آئے، وہ آج پھر زیر خزانہ ہیں اور اسی پارلیمنٹ میں حلف لیا، عمران خان 3 زندگیاں بھی لے آئیں تو بھی نواز شریف نہیں بن سکتے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان بیساکھیوں پر حکومت میں آیا، نوازشریف کےہوتے ہوئے عمران خان حکومت میں نہیں آسکتےتھے، عمران خان اہم دستاویزات میں ٹیمپرنگ کررہے ہیں، وہ اب تک قذافی اسٹیڈیم سے باہر نہیں نکلے، وہ قذافی اسٹیڈیم کے اندر بھی ٹیمپرنگ کیا کرتے تھے، عمران خان کہتے ہیں امریکہ کا نام نہیں لینا صرف کھیلنا ہے، وہ کھیل کھیل میں ملک سے کھیل گیا اور سب تماشا دیکھتے رہے۔

ن لیگی نائب صدر مریم نواز نے سائفر سے متعلق آڈیولیکس پر جےآئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پانامہ پر روزانہ کی بنیاد پر جے آئی ٹی بنائی گئی،اس طرح اس پر بھی بنائی جائے، عمران خان سب کچھ کرتے رہے، وزیراعظم ہاؤس میں سازشی منصوبے بناتےرہے، قائدین اور سب بیٹھ کر تماشا دیکھتے رہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker