اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سائفرپر ابھی نہیں کھیلا ،جب کھیلوں گا تو پوری دنیا دیکھے گی ،عمران خان

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)امریکی سائفر کے حوالے سے لیک ہونے والی آڈیو پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔سائفر لیک پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہیکرز نے اچھا کیا میں تو کہتا ہوں پورا سائفر ہی لیک ہو جائے تاکہ سب کو پتہ چلے کہ یہ کتنی بڑی بیرونی سازش ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سب کو پتا چلے کے کتنی بڑی بیرونی سازش ہوئی ہے۔ اس کے اوپر تو میں نے کھیلا ہی نہیں ہے ابھی۔ اب میں کھیلوں گا تو پوری دنیا دیکھے گی۔

عمران خان نے سائفر سے متعلق آڈیو لیک کرنے کا الزام وزیراعظم پر لگاتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف وغیر نے آڈیو لیک کر کے بڑا اچھا کیا، میں تو کہتا ہوں کہ پورا سائفر ہی لیک ہو جائے تاکہ سب کچھ سامنے آجائے گا۔

یاد رہے کہ امریکی سائفر کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ امریکا کا نام نہیں لینا، اب ہم نے صرف کھیلنا ہے۔

چند روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی ایک آڈیو بھی لیک ہوئی تھی جس میں وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور وزیر قانون کے علاوہ ایاز صادق کی آواز بھی شامل تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیک کو ملکی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے کی ہر سطح سے تحقیقات کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker