اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

یہ معاملہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ،اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کی درخواست خارج

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) چیف جسٹس ہائیکورٹ کے اڈیالہ جیل دورے کے بعد جیل عملے کی معطلی کے خلاف درخواست خارج کردی گئی ۔درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل علی بخاری پیش ہوئے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے،یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔

چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ میں آپ کو بتاؤں یہ لوگ کیا کیا کرتے ہیں وہاں قیدیوں کے ساتھ ۔جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ آپکی بات درست ہے لیکن جو لوگ ملوث تھے انھیں چھوڑ دیا گیا ،جو بے گناہ تھے اور ملوث نہیں تھے انھیں معطل کیا گیا ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہیومن رائٹس کمیشن اس معاملے پر کام کر رہی ہے اور ہیومن رائٹس کمیشن کو تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

بعد ازاں عدالت نے اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کے خلاف درخواست خارج کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker