پاکستان

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے وفد کی چیئر مین ایچ ای سی سے ملاقات

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن، اکیڈمک ویلفئیر ایسوسی ایشن اور سٹاف ویلفئیر ایسوسی ایشن کے مزدور اتحاد گروپ پر مشتمل جوائنٹ ایکشن فورم نے ڈاکٹر مختار احمد، چئیر مین HEC سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جو ایک گھنٹے سے زیادہ دیر جاری رہی، ملاقات میں چوہدری محمد نزیر ، محمد عمران، فاروق احمد شریف ، زارا شاہ، محمد رفیع، حسن شبیر، نائلہ بشیر، ڈاکٹر اسلام الدین، ڈاکٹر احسان الحق، طارق خان، شوکت اعوان، راجہ خلیل، مجیب الرحمن شامل تھے، ملاقات میں یونیورسٹی کے انتظامی، تعلیمی اور مالی معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، وفد نے چیئرمین HEC کو یونیورسٹی کے ماضی ، حال اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفننگ دی، چیئرمین نے وفد کی معروضات کو نہایت خندہ پیشانی سے سنا اور یقین دلایا کہ یونیورسٹی کے اسلامی تشخص اور خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے HEC یونیورسٹی کے معاملات پر خصوصی توجہ دے گی اور یونیورسٹی کے مسائل حل کیے جائیں گے، وفد نے اپنا قیمتی وقت دینے پر چئیر مین کا شکریہ ادا کیا، پریس اینڈ انفارمیشن سیکرٹری اووا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker