پاکستان

سی ٹی ڈی کی بلوچستان میں کارروائی ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک

خضدار(آئی پی ایس) محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)نے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

 

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے سورگز میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔کارروائی کے دوران دہشت گرد اور اس کے ساتھیوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو مبینہ دہشتگرد مارے گئے تاہم ان کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلیمیں ماریگئے دومبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ہلاک ہونے والے مبینہ دہشتگرد کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ۔یاد رہے چند ہفتے قبل لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں سی ٹی ڈی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے تھے۔

 

ترجمان نے بتایا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار بھی برآمد کئے گئے جبکہ مارے گئے دہشت گرد پولیس پر ہونے والے حملوں اور دیگردہشت گرد کاروائیوں میں مطلوب تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker