کھیل

ماں بننے والی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ،بسمہ معروف

لاہور(آئی پی ایس )پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے مطالبہ کیا ہے کہ ماں بننے کے بعد کھیل جاری رکھنے والی کھلاڑیوں کی کھل کر حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں اعتماد ملے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں۔

 

لاہور کنٹری کلب مریدکے میں اے سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری ٹریننگ کیمپ کے موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بسمہ معروف نے کہا کہ ماں بننے کے بعد جتنی سپورٹ ملی سوچا بھی نہیں تھا، بیٹی فاطمہ ایک برس کی ہو گئی ہے، وقت کیسے گزرا پتہ ہی نہیں چلا اب وہ کرکٹ فیملی کا حصہ ہے۔بسمہ معروف نے کہا کہ میں اپنی والدہ کو سو فیصد کریڈٹ دوں گی جنہوں نے یہ سب ممکن بنایا اور مجھے پرسکون رکھا، وہ میرے ساتھ ہوتی ہیں تو میں بیٹی کو ان کے پاس چھوڑ کر ریلیکس ہو جاتی ہوں اور پھر ساری توجہ میدان پر ہوتی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ماں بننے کے بعد کھیلنے کا یہ ہی مقصد تھا کہ ہر چیز ممکن ہے، ہمت نہیں ہارنی چاہیے اور کچھ چھوڑنا نہیں چاہیے، لیکن اس کے لیے سپورٹ کی ضرورت ہے، میری شوہر اور سسرال والوں نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔قومی ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا ہے کہ شاید اسی وجہ سے میرے لیے ممکن ہوا ہے، میرا پیغام یہی ہے کہ مان بننے والی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں، شادی اور ماں بننے والی کھلاڑیوں کی کھل کر مزید سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی لڑکیاں شادی یا ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑ دیتی ہیں، لیکن میں چاہتی ہوں کہ انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیں، انہیں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے اور سب سے بڑھ کر اعتماد دیں تا کہ وہ کھیل چھوڑ کر نہ جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker