پاکستان

بغاوت پر اُکسانے کا کیس: شہباز گل کی حاضری معافی کی درخواست منظور

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) اداروں میں بغاوت پر اُکسانے کے الزام کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں ہوئی، جہاں پولیس نے چالان جمع کروا دیا جب کہ عدالت نے شہباز گل کی ایک دن کیلئے حاضر ی معافی کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ضمانت پر ہیں۔ سماعت کے دوران شہباز گل کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دی کہ شہباز گل کی تمام دستاویزات پولیس قبضے میں ہیں، حوالے کی جائیں، جس پر عدالت نے سامان کی سپرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنما کے ٹرائل کے لیے کیس فائل سیشن جج کو بھیج دی۔ شہباز گل کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں مزید سماعت اب 24 ستمبر کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker