
اسلام آباد (آئی پی ایس)وفاقی وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود اور تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنما پروفیسر سجاد قمر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ہمیشہ کی طرح موجودہ سیلاب میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور سٹیٹ بنک میں موجود سعودی زر مبادلہ کی مدت بڑھانے پر بھی شکریہ ادا کیا ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینیٹر طلحہ محمود کی عیادت کے لیے آنے والے مختلف زعما سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود اور پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں۔اور سعودی عرب نے ہر موقع پر پاکستان کے عوام کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔
انھوں نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا کہ ان کے دور میں ان تعلقات کو مزید مضبوطی ملی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب امت مسلمہ کا سرمایہ ہیں۔اور ان مضبوطی امت مسلمہ کا کی مضبوطی ہے۔انھوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔اور اس سے حکومت پاکستان کو قوم اور دوست ممالک کے ساتھ مل کر نمٹنا ہو گا۔قوم کا جذبہ ناقابل فراموش ہے





