
بیجنگ :چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں السلواڈور کی قانون ساز اسمبلی کے صدر ارنیسٹو کاسترو سے ملاقات کی ۔
چاؤ لہ جی نے کہا کہ 21اگست کو چین اور السلواڈور کے سفارتی تعلقات کے قیام کی آٹھویں سالگرہ ہے ۔ دونوں فریقوں کو سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کی حمایت کرنے والا دوست ملک بننا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ چین السلواڈور کی جانب سے ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونے اور امور تائیوان اور انسانی حقوق کے معاملات میں چینی موقف کی حمایت کی قدر کرتا ہے ۔ چین السلواڈور کے ساتھ باہمی احترام، مساوات، فائدہ مند تعاون اور داخلی امور میں عدم مداخلت کے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مختلف حجم اور مختلف حالات رکھنے والے ممالک کے دوستانہ تعاون کا ایک ماڈل بنانے کے لیے تیار ہے۔ چاؤ لہ جی نے کہا کہ چین السلواڈور کی ترقی کے لیے مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔ دونوں فریقوں کو چاہیے کہ وہ کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط کریں ، مشترکہ مفادات کا تحفظ کریں ، حقیقی کثیر الجہتی نظام پر قائم رہیں ، بین الاقوامی عدل و انصاف کا تحفظ کریں اور بنی نو انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید آگے بڑھائیں ۔





