کھیل

ہانیہ منہاس نے لٹل مو انٹرنیشنل 2022میں تین اعزاز اپنے نام کرلیے

نیویارک میں پاکستان کی ٹینس سٹارکا کلین سویپ، بارہ سال اور کم عمرکے گرلزسنگلز، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں فتح حاصل کی

پاکستان۔12 ستمبر، 2022۔۔ پاکستان کی 12 سالہ ٹینس کھلاڑی ہانیہ منہاس نے نیویارک میں حال ہی میں منعقدہLittle Mo Internationalsمیں جبکہ بارہ سال اور بارہ سے کم عمرکے گرلزسنگلز، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں کامیابی حاصل کی۔

گرلز سنگلز میں ہانیہ نے جولیانا کاسٹیلانوس ٹروجیلو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1، 6-1 سے شکست دی۔ اس کے بعد اس نے جولیانا کے ساتھ گرلز 12 ڈبلز کے لیے ٹیم بنائی، جہاں انہوں نے فائنل میں نیلا گلواکا اور جنیتا فائلز کو8۔3 سے شکست دی۔ تھامس او نیل اور ہانیہ نے مکسڈ ڈبلز کے لیے فائنل میں ایشان یادلاپلی اور الزبتھ سبائیو کو8۔5سے شکست دی۔

ہانیہ نے کہا کہ،”یہ ٹرافیاں بہت معنی رکھتی ہیں اور میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کھیلنا جاری رکھنا چاہتی ہوں۔“

”لٹل مو‘ ٹورنامنٹ ابھرتے ہوئے سٹارز کے لیے اہم ٹورنامنٹ ہیں۔ لٹل مو کا نام مورین کونولی کے نام پر رکھا گیا ہے، جو نو بڑے سنگلز ٹائٹلز کی فاتح اور گرینڈ سلائم جیتنے والی پہلی خاتون ہیں۔ وہ تاریخ کی واحد کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے چاروں بڑی چیمپئن شپ میں کوئی سیٹ ہارے بغیر ٹائٹل جیتا اور اپنے وقت کی ایک مشہور کھلاڑی تھیں۔

بارڈ فاؤنڈیشن کے بانی عبدالرزاق داؤد، جنہوں نے ہانیہ کو نو سال کی عمر سے سپانسر کیاہے نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،”ہانیہ کا جوش، جذبہ اور نظم و ضبط ایک دن اسے عالمی معیار کی ٹینس کھلاڑی بنائے گا۔ میں اس نوجوان ٹیلنٹ کو دیکھ کر بہت خوش ہوں کیونکہ پاکستان کے پاس بھی اب ایک سٹار ہے۔“

بلقیس اور عبدالرزاق داؤد (BARD) فاؤنڈیشن اس وقت بریڈنٹن، فلوریڈا میں قائم امریکا کی IMG اکیڈمی میں ہانیہ کو ٹریننگ کے لیے سپانسر کر رہی ہے۔ نوجوان باصلاحیت پاکستانیوں کی ترقی میں ان کی مدد کرنا، کسی بھی شعبے میں ان کے خوابوں کی تکمیل اور عالمی سطح پر نام پیداکر نے کی کوششوں میں ان کی مدد کرنا بارڈ فاؤنڈیشن کا مشن ہے۔

پچھلے آٹھ ماہ میں ہانیہ منہاس نے مجموعی طور پر 8 گولڈ میڈل، 1 سلور اور 1 کانسی کا تمغہ جیتا ہے، جس سے وہ ایشین ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے 14 سال اور کم عمر کی گرلز کیٹگری جبکہ لڑکوں اور لڑکیوں، دونوں کیٹگریز میں سب سے زیادہ رینک والی ٹینس کھلاڑی بن گئی ہیں۔2021 میں ہانیہ منہاس نے یونان میں آئی ایم جی فیوچر اسٹارز میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker