
اسلام آباد(آئی پی ایس)سی ڈی اے شعبہ انفورسٹمنٹ نےغیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں مارگلہ روڈ سی 13سیکٹر میں آپریشن کرکے سات کمرے مسمار کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے مارگلہ روڈ پر حارث قمر اور خالد قمر نامی افراد کے ڈیرے کو مسمار کردیا گیا ۔یہ آپریشن چیئرمین سی ڈی اے کی جانب ہدایت پر کیا گیا ۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق آٹھ سے نو کنال جگہ خالی کرالی گئی ہے تاہم باقی جگہ بھی خالی کرا لی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کی طرف گرائے گئے کمروں کے بعد حارث قمر اور خالد قمر کو کوئی متبادل جگہ تک فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی معاوضہ دیا گیا ہے کیونکہ یہ سیکٹر سی 13کے ایوارڈ میں آتے ہیں ۔






