
شارجہ(آئی پی ایس )ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان اورہانگ کانگ کے میچ کے بعد سابق کرکٹر وسیم اکرم نے محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔میچ کے بعد تبصرے میں سابق کپتان وسیم اکرم نے محمد رضوان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ رضوان کا ناٹ آوٹ جانا مجھے درست نہیں لگا۔
اگر آپ تھکے ہوئے ہیں تو بانڈریز لگانے کی کوشش کریں آوٹ ہوجائیں۔ پاکستان کی بیٹنگ آٹھویں ، نویں نمبرتک ہے۔ لائن اپ میں آصف، افتخار،نواز اور شاداب ہیں۔ میرے نزدیک 57 بالز پر78 رنز ناوٹ آٹ کا کوئی مطلب نہیں۔ہانگ کا نگ کے خلاف میچ میں محمد رضوان نے 78 رنز بنائیتھے اور پلئیر آف دا میچ رہے تھے۔ پاکستان ، بھارت، افغانستان اور سری لنکا ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔





