پاکستان

صادق و امین نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا،مزید جھوٹ نہ بولیں،شیری رحمان

اسلام آباد(آئی پی ایس)پی پی پی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ صادق و امین نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا، پی ٹی آئی صرف اپنا بیانیہ بچانے کے لئے احتجاج کر رہی ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی پی پی رہنما شیری رحمان نے لکھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد احتجاج کے بجائے عمران خان کو پارٹی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہئے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں شیریں رحمان لکھتی ہیں کہ اخلاقیات کا درس دینے والے عمران خان خود پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کے بجائے ای سی پی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی صرف اپنا بیانیہ بچانے کے لئے احتجاج کر رہی ہے، دوسروں سے تلاشی دینے کا مطالبہ کروونے والوں نے خود 13 اکائونٹس اور غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ چھپائی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود دعویٰ کرتے رہے کہ انہوں نے ممنوعہ فنڈز نہیں لی اور صادق و امین نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔شیری رحمان نے کہا کہ یہ خیرات کے نام پر بھی غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ لیتے رہے، یہاں معاملہ پیسے نا لینے کا نہیں بلکہ اربوں روپے کی ممنوعہ فنڈنگ لینے، 13 اکائونٹس چھپانے اور مس ڈیکلیریشن کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون اور فیصلے الگ الگ نہیں ہونے چاہئے، عمران خان اور پی ٹی آئی اب قوم سے اور جھوٹ نہ بولیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker