اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سازشی وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لانا ہوگی ،شیخ رشید

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دو ووٹوں کے سازشی وزیراعظم کیخلاف بھی عدم اعتماد لانا ہوگی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا افسوس ناک ہے، دو ووٹوں کے سازشی وزیراعظم پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگی۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اتحادی بتائیں ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں، یہ اثاثے بیچ کر معیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں، اب (ن) لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker