اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سب ملکر پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کی کوشش کریں گے ،نوازشریف

 

لندن(آئی پی ایس) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب مل کر کوشش کریں گے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان گزشتہ پانچ سالوں سے مشکلات میں ہے، سب مل کر کوشش کریں گے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالیں۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم بھی ملکی ترقی کےلیے دعا کرے۔یاد رہے کہ (ن) لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جب کہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker