اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

’’مریم نواز نے شکست تسلیم کرلی‘‘

 

لاہور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ اب کوئی بھی وفاداری تبدیل کرتا ہے تو وہ بے وقعت ہو جائے گا اور سیاسی موت کے پروانے پر دستخط کرےگا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 17 جولائی کے ضمنی الیکشن میں عوام نے پیسہ چلانے والوں کو مسترد کردیا، مریم نواز کہتی ہیں کہ انہوں نے ہار تسلیم کرلی ہے جب کہ دوسری طرف آصف زرداری نوٹوں کے بیگ لیے پھرتے ہیں،عوام نے لوٹوں اور پیسوں کی سیاست دفن کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی وفاداری تبدیل کرتا ہے تو وہ بے وقعت ہو جائے گا اور سیاسی موت کے پروانے پر دستخط کرےگا۔

اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے کیسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنائے ، بند کمروں میں فیصلے کرنے کا وقت گزر گیا ،اب فیصلے عوام کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن فریق بن چکا ہے، پاکستان میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے آزاد الیکشن کمیشن ناگزیر ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker