
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پرویز الٰہی کو (ن) لیگ کا مشترکہ امیدوار بنائے جانے کی خبروں کی تردیدکردی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ پرویز الٰہی (ن) لیگ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے، یہ سراسر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔
انہوں نےکہا کہ (ن) لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار صرف حمزہ شہباز ہیں، ہم پُرامید ہیں کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰٰ پنجاب منتخب ہوں گے۔





