اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شیخ رشید نے خطرناک پیش گوئی کردی

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کے حالات ٹھیک کرنا کسی ایک کی نہیں بلکہ سب کی ذمہ داری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ نے ملک کے موجودہ حالات پر بات کی ہے۔

شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جارہا ہے جسے ٹھیک کرنا صرف ایک کی نہیں بلکہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد بھی کچھ حاصل نہیں ہوا ہے جبکہ ڈالر بھی 226 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جہاں سیاسی خرید و فروحت ہوتی ہے وہاں آصف علی زرداری ہوتے ہیں لیکن اب بات حکومت کے ہاتھوں سے نکل کر عوام کے ہاتھوں میں آگئی ہے اس لئے بہتر ہوگا کہ عام انتخابات کی طرف جایا جائے کیونکہ اگر بات ہاتھ سے نکل گئی تو کوئی حکومت نہیں کر پائے گا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری خریدوفروخت کی منڈی لگاتا ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ بنیادی ہے اور موجودہ حکومت اس معاملے پر تاخیری حربے استعمال کررہی لیکن ہم انہیں ووٹ کا حق دلانے آئے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker