
اسلام آباد(آئی پی ایس ) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے لہذا امید ہے وہ کل الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کریں گے۔
حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جن نشستوں پر (ن)لیگ کو شکست ہوئی ہے یہ 2018 میں پی ٹی آئی جیتی تھی، اب ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو ہرایا، سابقہ کو حالیہ کھلاڑیوں نے شکست دی، پی ٹی آئی نے 20 نشستوں میں سے 5 ہاریں توخوشی اور مبارکباد کس بات کی؟ ۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کی پنڈی نشست کی جیت پی ٹی آئی کی 15 جیتی ہوئی نشستوں پر بھاری ہے، الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری سے عمران نیازی جھوٹے ثابت ہوگئے، دھاندلی کا شور شرابہ کرنے والوں کو اخلاقی شکست ہوئی، اب عمران نیازی کو چاہییکہ قومی اداروں پربیجاتنقید اورجھوٹیالزامات سے گریزکرے۔
ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے، امید ہے کل الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کریں گے۔حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ عمران نیازی کا دور گزرگیا، وہ کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے، بد تمیزی، بدکلامی جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، خامیوں اوربرائیوں کی حامل پارٹی کی جیت ملک وقوم کے مستقبل کے لیے نیک شگون نہیں۔





