
کیف (آئی پی ایس)یوکرین کے پانچویں بڑے شہر اوڈیسا پر روسی راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم سترہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق ایک راکٹ نے نو منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔ یوکرین کے مطابق یہ راکٹ بحیرہ اسود کے اوپر سے روسی فوجی طیارے سے فائر کیا گیا۔ اس حملے میں تیس دیگر افراد کے زخمی ہونے کا بھی بتایا گیا ہے لیکن ابھی تک ان یوکرینی دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب اس حوالے سے روس کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔





