اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جنوبی وزیرستان میں زوردھماکہ ،دوافراد جاں بحق،پانچ زخمی

 

پشاور(آئی پی ایس) جنوبی وزیرستان وانا بازار بخان گلی میں کباڑ کی دوکان میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کباڑی کو کسی نے ماٹر گولہ بیچا تھا جس کو وہ توڑ رہے تھے کہ اچانک گولہ پھٹ گیا،دھماکے سے کباڑ دوکاندار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا چار سالہ بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن کو اسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو وانا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان پولیس نے واقعہ کی تفتيش کا آغاز کر دیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker