کراچی(آئی پی ایس)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی وصیت سامنے آگئی ،انہوں نےکونسی وصیت چھیبا ویلفیئر کے بانی کو کی تھی ؟
چھیبا ویلفیئر کے بانی رمضان چھیبا نے کہا کہ عامر لیاقت حسین نے اپنے کفن دفن کی مجھے وصیت کی تھی
۔ خیال رہے کہ ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے ہیں، ہسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹروں نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے، عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔





