کھیل

ون ڈے سیریز کیلیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کا 26 رکنی سکواڈ پاکستان پہنچ گیا۔مہمان ٹیم کے نیو اسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے ان کا استقبال کیا مہمان ٹیم کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان روانہ کردیا گیا۔

 

واضح رہے کہ مہمان ٹیم ملتان میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد آنے کے بعد ملتان روانہ ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker