
اسلام آباد(آئی پی ایس)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
حنیف عباسی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
حنیف عباسی نے اعتماد کیے جانے پروزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہےکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی تقرری کو چیلنج کیا تھا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ ڈویژن کو تقرری پر نظرثانی کی ہدایت کی تھی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ امید ہے آئندہ سماعت تک حنیف عباسی عوامی عہدہ استعمال نہیں کریں گے۔





