پاکستان

پی ٹی آئی اراکین گھٹنوں بل رینگتے ہوئے اسمبلی آئیں گے،خواجہ آصف

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کی بڑی تعداد پارٹی قیادت کے قابو میں نہیں ہے۔

 

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی استعفے نہیں دینا چاہتے اور 2014 والا ڈرامہ کر رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ رینگتے ہوئے گھنٹوں کے بل اسمبلی واپس آئیں گے۔اگر یہ تصدیق نہیں کرائیں گے تو نااہل ہو جائیں گے۔جب نوٹسز چلے گئے تو پھر استعفے بھی منظوری کر لیے جائیں۔

 

اس لیے یہ انکار کر رہے ہیں کہ ہمیں نوٹسز نہیں ملے۔جبکہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں واپسی کی تردید کردی ۔انہوں نے قومی اسمبلی میں واپسی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے اسمبلیوں میں واپسی کے فیصلے سے متعلق خبر حسب معمول خواہش پر مبنی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے لکھا کہ کور کمیٹی یا سینئر لیڈرشپ کا فیصلہ یہ ہے کہ نئے انتخابات ہونے چاہئیں اور لوگوں کو حق حاصل ہونا چاہئے کہ وہ اپنی حکومت منتخب کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker