بین الاقوامی

امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کا دورانیہ 11 روز سے کم کر کے 5 روز کر دیا گیا

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بتایا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں” الچی فریڈم شیلڈ ” اب پہلے سے طے شدہ 17 سے 27 اگست کے بجائے 17 سے 21 اگست تک ہوں گی۔
الچی فریڈم شیلڈ” مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز 17 اگست کو ہوا تھا۔ ابتدائی منصوبے کے مطابق یہ مشقیں دو مراحل میں منعقد ہونا تھیں۔ 17 سے 21 اگست تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے میں حملے اور دفاع سے نمٹنے کی مشقوں پر توجہ مرکوز کی جانی تھی، جبکہ دوسرے مرحلے کا انعقاد 23 سے 27 اگست تک ہونا تھا، جس میں جوابی کارروائی کی مشقیں شامل تھیں۔
جنوبی کوریا کے فوجی ذرائع کے مطابق، امریکہ اور جنوبی کوریا کی افواج نے 18 اگست کو ہنگامی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ اس بار مشترکہ مشقوں کو صرف پہلے مرحلے تک محدود کیا جائے گا اور اس مرحلے کے اختتام پر امریکی فوجی اہلکار جنوبی کوریا سے روانہ ہو جائیں گے۔
یوں رواں سال” الچی فریڈم شیلڈ” مشترکہ فوجی مشقوں کا مجموعی دورانیہ 11 روز سے کم ہو کر 5 روز رہ گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker