پاکستان

حمزہ شہبازوزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں ؟کیس لگ گیا ،فیصلہ جلد متوقع

 

لاہور (آئی پی ایس )حمزہ شہبازوزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے یا نہیں ؟عدالت نےدرخواست سماعت کیلئے منظور کرلی،فیصلہ جلد متوقع

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے سبطین خان و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کر دی ہے،

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں،آرٹیکل 134 کے تحت قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے 186 ووٹ لینا ضروری ہے،اگر پہلی 186 نہیں تو اگلی مرتبہ سادہ اکثریت ضروری ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ الیکشن ہونا چاہیے حالات جیسے بھی ہوں،سسٹم ایسے ہی چلے گا جب الیکشن ہوتے رہیں گے، الیکشن ہو گیا، پروسیجر میں کیا نشاندہیاں کی گئیں انکو دیکھا جا سکتا ہے۔

عدالت نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواستوں کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق سیاسی عدم استحکام اور ملکی حالات کے پیش نظر اس درخواست پر فیصلہ جلد متوقع ہے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker