
اسلام آباد(آئی پی ایس)گرمی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی ۔
جمعرات(آج) کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر،اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا مکان ہے۔
اس دوران پنجاب کے وسطی /جنوبی اضلاع میں آندھی اورگرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ۔جمعه کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختو نخوا، کشمیر ،اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران پنجاب کےوسطی/ جنوبی اضلاع میں آندھی اورگرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: دادو48،تربت، سبی،خیرپور،جیکب آباد اور موہنجوداڑو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔





