تجارت

خطرے کی گھنٹی بج گئی ،زرمبادلہ کے ذخائرملکی تاریخ کے کم ترین سطح پر آگئے

 

کراچی(آئی پی ایس)پاکستانی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ،ڈالر193 روپے ہوگیا جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

 

معاشی ماہرین نے سیاسی عدم استحکام کو ملکی معیشت کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 23 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ،ایک ہفتےمیں سٹیٹ بینک کےذخائر میں 19 کروڑ ڈالر کی کمی آئی ۔

 

ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالرکی کمی آئی ہے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کےذخائر 28 ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکے ہیں ۔

 

سٹیٹ بینک کےذخائر 10 ارب 30 کروڑڈالرہوگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد کمرشل بینکوں کےذخائر 6 ارب 6 کروڑڈالرکی سطح پرپہنچ گئے ہیں ۔

دوسری جانب ڈالر کی قدر میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے، جمعہ کی صبح کی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔جمعہ کی صبح انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 30 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قدر 193 روپے سے زائد ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 193 روپے سے زائد قیمت پر پہنچ گیا۔ماہرین کے مطابق آج شام مارکیٹ بند ہونے تک ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کا امکان ہے، یکم اپریل سے اب تک ڈالر تقریبا 8 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے، سیاسی عدم استحکام اور آئی ایم ایف سے بات چیت میں ناکامی کی وجہ سے ڈالر بے قابو ہوا۔

ادھر معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے ،اگر ملکی حالات ایسے ہی رہے تو خدانخواستہ ملک دیوالیہ ہوسکتا ہے ۔حکومت اور اپوزیشن کو اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملکی مفادات میں سیاسی ماحول بہتر بنانا اور ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker