تجارت

ڈالر نے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے

کراچی(آئی پی ایس)ڈالر کا بلندی کی جانب سفر جاری ہے،ڈالر انٹر بینک میں ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت 193 روپے پر آگیا ہے۔

 

 

گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1.70 روپے کے اضافے سے 189.90 روپے سے بڑھ کر 191.60 روپے اور قیمت فروخت 1.90 روپے کے اضافے سے 190.10 روپے سے بڑھ کر 192.00 روپے ہو گئی تھی جس کے بعد جمعرات مزید اضافہ دیکھا گیا۔

 

دوسری جانب گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 191.00 روپے اور قیمت فروخت 192.00 روپے پر برقرار رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق ایک روپے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 199.00 روپے سے کم ہو کر 198.00 روپے اور قیمت فروخت 201.50 روپے سے کم ہو کر 200.50 روپے ہو گئی تھی۔برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 1.50 روپے کی کمی سے 234.00 روپے سے کم ہو کر 232.50 روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کی کمی سے 238.00 روپے سے کم ہو کر 237.50 روپے ہو گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker