پاکستان

حلقہ بندیوں کے لئے نقشہ جات اور دیگر ڈیٹا اکٹھا کر لیا ،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک بھر کی تمام قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر حلقہ بندیوں کا کام شروع ہوگیا ہے۔تفصیلات الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی تمام قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر حلقہ بندیوں کا کام شروع کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کا عمل 3 اگست 2022 تک بلا تعطل جاری رہے گا، اس وقت چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے لیے تشکیل کردہ حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حلقہ بندیوں کے لئے نقشہ جات اور دیگر ڈیٹا الیکشن کمیشن نے اکٹھا کر لیا ہے، تمام قومی اور صوبائی اسمبلی حلقہ جات کی ابتدائی حلقہ بندیاں 24 میں 2022 تک مکمل کی جائیں گی۔

 حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 28 مئی 2022 تک کرلی جائے گی، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 29 جون تک الیکشن کمیشن اسلام آباد میں جمع کرائے جاسکیں گے۔

 

حلقہ بندیوں کا کام 3اگست 2022 کو مکمل

 تمام اعتراضات پر یکم جولائی سے 30 جولائی تک سماعت کرے گا، ملک بھر کے تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی حلقہ بندیوں کا کام 3اگست 2022 کو مکمل کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ جات کی حتمی اشاعت 3 اگست کو کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker