کھیل

شاداب خان کی مقامی دکانداروں کیساتھ افطاری

 

ریاض(آئی پی ایس)شاداب خان کو مکہ مکرمہ میں مقامی دکانداروں کی جانب سے افطار کی دعوت دی گئی ہے۔پاکستان کے مایہ ناز اسپنر شاداب خان ان دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ مکرمہ موجود ہیں جس موقع پر انہیں مقامی دکاندار کی جانب سے افطار پارٹی کی دعوت دی گئی ہے۔کرکٹر شاداب خان نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر افطار پارٹی کی تصاویر شیئر کی ہیں

 

جس میں وہ مکہ مکرمہ موجود ہیں۔ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں یہاں کے دکانداروں کے ساتھ افطاری کرنے میرے لیے اعزاز کی بات ہے جبکہ میں نے ان کے ساتھ خوب لطف اٹھایا۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی مہمان نوازی اور محبت کا بہت شکریہ، اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔ مسجد الحرام میں سب کے لیے دعا ہے کہ اللہ سب کو صحت اور خوشیاں دے۔

 

واضح رہے کہ قومی کرکٹر شاداب خان کو بابرکت مہینہ رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔قومی کھلاڑی نے اس سے قبل عمرے کی ادائیگی کی تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں ان کے چہرے پر قدرت کا نور بھی نمایاں تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker