کھیل

شاداب خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور لیگ اسپنر شاداب خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور لیگ اسپنر شاداب خان نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمرے کی ادائیگی کی تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ، عمرہ ادا کرلیا ہے۔ اپنے ملک کے لیے، انسانیت کے لیے، امن کے لیے، خوشحالی کے لیے اور سب سے بڑھ کر سب کے لیے صحت کی دعا کی ہے۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے نائب کپتان احرام باندھے خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ اس موقع پر ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں نے انہیں مبارکباد بھی پیش کی ہے۔ان کی ٹوئٹ کے جواب میں کئی مداحوں کی جانب سے ان سے دعا کی بھی درخواست کی گئی ہے۔واضح رہے کہ شاداب خان قومی ٹیم کے نائب کپتان ہیں جبکہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker