
اسلام آباد(آئی پی ایس)حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم آسٹریلیا کے کھلاڑی مارنس لبوشین کے پاکستان سے متعلق خیالات بدل گئے ہیں۔آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کا پی سی بی پوڈ کاسٹ کے دوران کہنا تھا کہ دورہ پاکستان سے قبل بہت سی افواہیں سنی تھی مگر اس دورہ نے خیالات کو بدل دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ شاندار رہا کیونکہ پاکستان میں ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے اپنے ملک آسٹریلیا میں کھیل رہے ہوں جس کی ایک خاص وجہ یہاں کہ تماشائی تھے جنہوں نے خوب حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے کہا کہ سیریز کے دوران محمد رضوان، امام الحق، عبداللہ شفیق اور شاہین شاہ کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم آسٹریلیا اس دورے میں خوب لطف اندوز ہوئی جبکہ انہیں پاکستان کے لزیز کھانے بھی بہت پسند آئے ہیں
جن کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی کیا ہے۔مارنس لبوشین کو تو پاکستان میں دال روٹی سب سے زیادہ پسند آئی، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دال روٹی بہت لزیز ہے، دوپہر کے کھانے میں بھی کھائیں گے۔یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے 24 برس بعد پاکستان کا تاریخی دورہ کیا تھا جس دوران دونوں ٹیموں نے 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔





