پاکستان

شہباز شریف کیلئے شیروانی کون لایا؟پتہ چل گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)حال ہی میں وزارتِ عظمی کے عہدے پر فائز ہونے والے میاں شہباز شریف کی شیروانی کے چرچے ان کے وزیراعظم منتخب ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر ہورہے تھے۔شہباز شریف نے بلآخر گزشتہ روز حلف برداری کی تقریب میں شیروانی پہنی اور پاکستان کے بطور 23ویں وزیراعظم حلف اٹھایا۔

اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد خان مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں اس نوجوان کی تصویر پوسٹ کی جو وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے ایوانِ صدر میں شیروانی لے کر پہنچا۔مسلم لیگ (ن)کا سرگرم کارکن اذان بٹ وہ نوجوان تھا جو ایوانِ صدر میں نومنتخب وزیراعظم کے لیے شیروانی لے کر پہنچا تھا۔دوست محمد مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں اذان بٹ کو فالو کرنے کی درخواست بھی کی اور کہا کہ یہ تھا وہ کیوٹ بوائے جو آج ایوانِ صدر میں شیروانی لے کر آیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker