
اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق مشیرداخلہ اور احتساب شہزاد اکبرمرزا نے کہا ہے کہ انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہزاد اکبر نے لکھا کہ انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہوچکا ہے، قوم کو مبارک ہو کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ والا وزیراعظم اور اپنے فرض کی ادائیگی والے سٹاپ لسٹ پر ہے۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں شہزاد اکبر لکھتے ہیں کہ امپورٹڈ حکومت کے اس اقدام کو آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رہا ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ حیرت ہے عدم اعتماد کی رات : پہ نام ڈالا گیا جب نہ کوئی حکومت تھی نہ کابینہ۔





