
دبئی(آئی پی ایس ) آئی سی سی ویمنز رینکنگ میں آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل اسٹارک کی اہلیہ نے بلے بازوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ویمنز کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے۔بلے بازوں کی فہرست میں ایلیسا ہیلی پہلے، نتالی اسکیور دوسرے ، بیتھ مونی تیسرے ، لورا وولوارڈٹی چوتھے اور میگ لیننگ پانچویں نمبر ہیں۔ریچل ہینز چھٹے، متھالی راج ساتویں، ایمی ستیرویٹھ آٹھویں ، سمرتی مندھانا نویں اور ٹیمی بیمنٹ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔بالنگ کی فہرست میں صوفی ایکلی اسٹون پہلے، شبنم اسماعیل دوسرے، جیس جوناسن تیسرے ، میگن اسکٹ چوتھے اور جھولن گوسوامی پانچویں نمبر پر ہیں۔
مریزانے کیپ چھٹے، آیابونگا خاکا ساتویں، آنیا شربسول آٹھویں، کیٹ کراس نویں اور ہیلی میتھیوز دسویں نمبر پر ہیں۔آل رانڈرز کی فہرست میں نتالی اسکیور پہلی، ایلیس پیری دوسری اور مریزانے کیپ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔





