کھیل

کپتان ہمیں ہمیشہ کی طرح آپ پر فخر ہے، وقار یونس

کراچی (آئی پی ایس ) تحریک اعتماد کے بعد وزیر اعظم نے اسمبلی توڑنے کا اعلان کیا ہے جس پر سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقاریونس کا بیان سامنے آیا ہے۔وقاریونس کا عمران خان کے حق میں کہنا ہے کہ کپتان ہمیں ہمیشہ کی طرح آپ پر فخر ہے جبکہ ان کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے کیا ماسٹراسٹروک کھیلا ہے ۔

انہوں نے پیغام کے ساتھ ساتھ عمران خان کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس پر لکھا ہے کہ میں یہ گیم کھیلنے نہیں بلکہ گیم کو تبدیل کرنے آیا تھا۔اپنے پیغام کے آخر میں وقار یونس نے لکھا کہ عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو تباہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ 8 مارچ کو اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم پیش کی گئی تھی جس پر گذشتہ روز اسمبلی میں ووٹنگ ہونی تھی۔

اپوزیشن نے اس ووٹنگ کے عمل کے لیے اپنے نمبرز پورے کرلیے تھے جس پر ووٹنگ ہونے سے وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹایا جانا تھا تاہم حکومت نے اپنے سرپرائز سے اپوزیشن کو ہلاکر رکھ دیا۔
جیسے ہی اسمبلی کا سیشن شروع ہوا تو وفاقی وزیر قانون فواد چوہدری نے خطاب کیا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا۔بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے مختصر خطاب کیا جس میں انہوں نے صدر سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی درخواست کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker