کھیل

بابر اعظم کو بی بی ایل میں لانے کا ٹاسک حارث روف کو سونپ دیا گیا

لاہور(آئی پی ایس ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے آنے والے سیزن میں شرکت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعدآسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں بابر اعظم ان کی بگ بیش ٹیم میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں۔

ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں بابر سے بات بھی کی ہے اور وہ پر امید ہیں کہ جلد ہی کوئی مثبت خبر بھی آسکتی ہے۔ ایرون فنچ کے بیان کے بعد بگ بیش لیگ کے آفیشل ٹوئیٹر اکانٹ سے ٹوئیٹ کیا گیا کہ آپ کس پاکستانی کھلاڑی کو لیگ میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔میلبرن اسٹارز کے آفیشل اکانٹ سے ان کے پاکستانی اسٹار کھلاڑی حارث روف کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا گیا کہ کیا آپ بابر اعظم کو لا سکتے ہیں، وہ گرین کٹ میں اچھے لگیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے حارث روف، محمد حسنین، دلبر حسین، احمد دانیال اور یاسر عرفات بگ بیش لیگ میں کھیل چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker