کھیل

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن میچ آج ہو گا

لاہور (آئی پی ایس ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن میچ آج ہو گا۔ ایک روزہ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔پاکستان 24 سال بعد آنے والی آسٹریلین ٹیم سے ٹیسٹ سیریز تو ہار گیا لیکن کیا ایک روزہ میچوں کی سیریز جیت پائے گا؟ اس کا فیصلہ آج ہو گا۔ تین میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔ پہلا میچ آسٹریلیا نے 88 رنز سے جیتا۔دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے حساب چکتا کیا اور مہمان ٹیم کو نہ صرف 6 وکٹ سے ہرایا بلکہ پہلی بار اپنی تاریخ کا سب سے بڑا 349 رنز کا ہدف بھی حاصل کیا تھا۔تیسرا میچ آج سہ پہر تین بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ یہ میچ اور سیریز کینگروز اپنے نام کریں گے یا شاہین کپ اڑا لے جائیں گے۔ فیصلہ رات تک ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker