کھیل

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

لاہور (آئی پی ایس)دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔شاہین شاہ آفرید کو حسن علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، سعود شکیل، خوشدل شاہ، افتخار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر ، زاہد محمود اور حارث رف شامل ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔آسٹریلوی ٹیم میں ایرون فنچ(کپتان)، ٹریوس ہیڈ، بین میک ڈرموٹ، مارنس لبوشین ، مارکس اسٹوئنس، ایلکس کیری ، کیمرون گرین، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، مچل سویپسن اور ایڈم زیمپاشامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker