
لاہور(آئی پی ایس)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ذاتی گارڈ کنٹینر کے نیچے آکر زخمی ہو گیا۔اطلاعات ہیں کہ گارڈ کا پاں کنٹینر پر لگی خاردار تار میں الجھ کر کنٹینر کے نیچے آیا، زخمی گارڈ کو حمزہ شہباز کی گاڑی میںہسپتال روانہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ لاہور سے مریم نواز اور حمزہ شہبازکی قیادت میں روانہ ہونے والا ن لیگ کا مہنگائی مکا ئومارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔





