
کراچی(آئی پی ایس)انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 181.80 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 181.73 روپے سے مہنگاہوکر 181.80 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا ہے اورڈالر مہنگاہونے سے درآمدی اشیا مہنگی ہوجائیں گی جس سے مہنگائی کے نئے طوفان کا خدشہ ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق تین ہفتے میں امریکی ڈالر 4 روپے 30 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔4 مارچ 22 کو انٹربینک میں ڈالر177.50 روپے پر تھا۔ یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سے اہم خبر





